حدیث نمبر: 16222
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ أَبِي الْقَاسِمِ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا أَحْسَبُ فِي قَوْلِهِ: {سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَجَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَحِيصٍ} [إبراهيم: ٢١] ، قَالَ: " يَقُولُ أَهْلُ النَّارِ: هَلُمُّوا فَلْنَصْبِرْ، قَالَ: فَصَبَرُوا خَمْسَ مِائَةِ عَامٍ، فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ لَا يَنْفَعُهُمْ، قَالُوا: هَلُمُّوا فَلْنَجْزَعْ، قَالَ: فَيَبْكُونَ خَمْسَمِائَةِ عَامٍ، فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ لَمْ يَنْفَعُهُمْ، قَالُوا: {سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَجَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَحِيصٍ} [إبراهيم: ٢١]
ترجمہ

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے - جہاں تک راوی کا خیال ہے - نبی کریم ﷺ کے حوالے سے مرفوعاً روایت ہے، اس آیت کے بارے میں: ”ہمارے لیے برابر ہے، چاہے ہم بےصبری کریں یا صبر کریں، ہمارے لیے کوئی چھٹکارا نہیں“ [سورۃ ابراہیم: 21]، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جہنمی کہیں گے: آؤ ہم صبر کریں، تو وہ پانچ سو سال صبر کریں گے، جب دیکھیں گے کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو کہیں گے: آؤ ہم بےصبری کریں، تو وہ پانچ سو سال روئیں گے، جب دیکھیں گے کہ اس سے بھی کوئی فائدہ نہ ہوا تو کہیں گے: ہمارے لیے برابر ہے، چاہے ہم بےصبری کریں یا صبر کریں، ہمارے لیے کوئی چھٹکارا نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16222
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 84، حدیث 172