❮
❯
حدیث نمبر: 16172
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، كِلَاهُمَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: لَمَّا حَضَرَتْ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ الْوَفَاةُ دَخَلْتُ عَلَيْهِ أُمُّ بِشْرٍ بِنْتُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنْ لَقِيتَ ابْنِي فَأَقْرِئْهُ مِنِّي السَّلَامَ، فَقَالَ: يَغْفِرُ اللهُ لَكِ يَا أُمَّ بِشْرٍ، نَحْنُ أَشْغَلُ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَتْ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِنَّ أَرْوَاحِ الْمُؤْمِنِينَ فِي أَجْوَافِ طَيْرٍ تَعْلُقُ بِشَجَرِ الْجَنَّةِ» ، قَالَ: بَلَى، قَالَتْ: فَهُوَ كَذَلِكَ
ترجمہ

عبدالرحمن بن کعب بن مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت آیا تو ام بشر بنت براء بن معرور ان کے پاس آئیں اور کہا: اے ابوعبدالرحمن! اگر آپ کی ملاقات میرے بیٹے سے ہو تو اسے میری طرف سے سلام کہنا۔ تو کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تمہیں بخشے اے ام بشر! ہم اس سے زیادہ مصروف ہوں گے۔ تو ام بشر نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہیں سنا: ”بےشک مومنوں کی روحیں پرندوں کے پیٹوں میں ہوتی ہیں جو جنت کے درختوں سے لٹکی رہتی ہیں“؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ ام بشر نے کہا: تو یہی بات ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16172
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 64، حدیث 122