المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جندب بن جنادة أبو ذر الغفاري رضي الله عنه وهو جندب بن جنادة بن سفيان بن عبيد بن حرام بن غفار بن مليل بن ضمرة بن بكر بن عبد مناة بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان باب: سیدنا جندب بن جنادہ، ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ، اور وہ جندب بن جنادہ بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمرہ بن بکر بن عبدمناۃ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں
حدیث نمبر: 1614
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا هَيَّاجُ بْنُ بِسْطَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: «إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ الْقِيَامَةِ، خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَةِ مَا أَتْرُكُهُ فِيهَا، وَإِنِّي وَاللهِ، مَا أَحْدَثْتُ بَعْدَهُ شَيْئًا، وَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ»ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”قیامت کے دن میں تم میں سے رسول اللہ ﷺ سے سب سے زیادہ قریب ہوں گا، آپ ﷺ اس حال میں دنیا سے تشریف لے گئے جیسے میرا حال بھی ہے، اور اللہ کی قسم، میں نے آپ ﷺ کے بعد (دین میں) کوئی نئی بات پیدا نہیں کی، اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں جس نے دنیا میں سے کسی نہ کسی چیز کو نہ تھام رکھا ہو۔“