المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قهيد بن مطرف الغفاري باب: سیدنا قہید بن مطرف غفاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16133
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَرَ، وَأَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا بُنْدَارٌ، ثنا ُ أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُطَّلِبِ، ثنا أَبِي الْمُطَّلِبُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ قُهَيْدِ بْنِ مُطَرِّفٍ الْغِفَارِيُّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَهُ سَائِلٌ، فَقَالَ: إِنْ عَدَا عَلِيَّ عَادٍ، فَأَمَرَهُ بِقِتَالِهِ، قَالَ: فَكَيْفَ بِنَا؟، قَالَ: «فَإِنْ قَتَلَكَ فَأَنْتَ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنْ قَتَلْتَهُ فَهُوَ فِي النَّارِ»ترجمہ
سیدنا قہید بن مطرف غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے ایک سائل نے پوچھا: اگر کوئی حملہ آور مجھ پر حملہ کرے تو کیا کروں؟ تو آپ ﷺ نے اسے اس سے لڑنے کا حکم دیا۔ اس نے پوچھا: پھر ہمارا کیا بنے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر اس نے تمہیں قتل کر دیا تو تم جنت میں ہو گے، اور اگر تم نے اسے قتل کر دیا تو وہ جہنم میں ہوگا۔“