المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جندب بن جنادة أبو ذر الغفاري رضي الله عنه وهو جندب بن جنادة بن سفيان بن عبيد بن حرام بن غفار بن مليل بن ضمرة بن بكر بن عبد مناة بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان باب: سیدنا جندب بن جنادہ، ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ، اور وہ جندب بن جنادہ بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمرہ بن بکر بن عبدمناۃ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں
حدیث نمبر: 1611
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْقُرَشِيُّ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ الْعُرَنِيُّ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، حَدَّثَتْنِي جَبَلَةُ بِنْتُ الْمُصْفَحِ، عَنْ حَاطِبٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ: «مَا تَرَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا مِمَّا صَبَّهُ جِبْرِيلُ، وَمِيكَائِيلُ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ، فِي صَدْرِهِ، إِلَّا قَدْ صَبَّهُ فِي صَدْرِي، وَمَا تَرَكْتُ شَيْئًا مِمَّا صَبَّهُ، فِي صَدْرِي، إِلَّا قَدْ صَبَبْتُهُ فِي صَدْرِ مَالِكِ بْنِ ضَمْرَةَ»ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے جو کچھ جبریل اور میکائیل علیہما السلام نے ان کے سینے میں ڈالا، اس میں سے کچھ نہیں چھوڑا مگر وہ میرے سینے میں بھی ڈال دیا، اور میں نے جو کچھ اپنے سینے میں ڈالا گیا تھا، اس میں سے کچھ نہیں چھوڑا مگر وہ مالک بن ضمرہ کے سینے میں ڈال دیا۔“