المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بسطام بن مسلم العوذي، عن معاوية بن قرة باب: بسطام بن مسلم عوذی کی معاویہ بن قرہ سے روایات
حدیث نمبر: 16102
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ثنا بِسْطَامُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «يَا بُنَيَّ» إِذَا كُنْتَ فِي مَجْلِسٍ تَرْجُو خَيْرَهُ، فَعَجَّلَتْ بِكَ حَاجَةٌ، فَقُلْتَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَإِنَّكَ شَرِيكُهُمْ فِيمَا يُصِيبُونَ فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ "ترجمہ
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اے میرے بیٹے! جب تم کسی ایسی مجلس میں ہو جس کی بھلائی کی تمہیں امید ہو، پھر کوئی ضرورت تمہیں وہاں سے جلدی اٹھنے پر مجبور کر دے، تو تم (جاتے ہوئے) السلام علیکم کہہ دو، کیونکہ اس طرح تم اس مجلس میں جو کچھ اجر انہیں ملے گا اس میں شریک ہو جاؤ گے۔