المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يونس بن عبيد، عن معاوية بن قرة باب: یونس بن عبید کی معاویہ بن قرہ سے روایات
حدیث نمبر: 16097
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي لِآخُذُ الشَّاةَ لِأَذْبَحَهَا فَأَرْحَمَهَا، قَالَ: «وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللهُ»ترجمہ
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بکری کو ذبح کرنے کے لیے پکڑتا ہوں تو مجھے اس پر رحم آ جاتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بکری پر بھی اگر تم رحم کرو گے تو اللہ تم پر رحم کرے گا۔“