المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جندب بن جنادة أبو ذر الغفاري رضي الله عنه وهو جندب بن جنادة بن سفيان بن عبيد بن حرام بن غفار بن مليل بن ضمرة بن بكر بن عبد مناة بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان باب: سیدنا جندب بن جنادہ، ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ، اور وہ جندب بن جنادہ بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمرہ بن بکر بن عبدمناۃ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں
حدیث نمبر: 1608
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هِشَامٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ بُرَيْدَةَ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ: «أَقْبَلَ فِي رَكْبِ غِمَارٍ، فَمَرَّ بِجِنَازَةِ أَبِي ذَرٍّ، عَلَى ظَهْرِ الطَّرِيقِ، فَنَزَلَ هُوَ، وَأَصْحَابُهُ فَوَارَوْهُ، وَكَانَ أَبُو ذَرٍّ دَخَلَ مِصْرَ، واخْتَطَّ بِهَا دَارًا»ترجمہ
محمد بن کعب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ایک چھوٹے سے قافلے میں آ رہے تھے کہ راستے میں ابوذر رضی اللہ عنہ کے جنازے سے گزرے، تو وہ اور ان کے ساتھی (سواری سے) اترے اور انہیں دفن کیا، اور ابوذر رضی اللہ عنہ مصر میں داخل ہوئے تھے اور وہاں ایک گھر بنایا تھا۔