المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد بن حنين، عن قتادة بن النعمان باب: عبید بن حنین کی سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّوْفَلِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، قَالُوا: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ إِذْ جَاءَنِي قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، فَقَالَ لِي: انْطَلَقْ بِنَا يَا ابْنَ حُنَيْنٍ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، فَإِنِّي قَدْ أُخْبِرْتُ أَنَّهُ قَدِ اشْتَكَى، فَانْطَلَقْنَا عَلَى أَبِي سَعِيدٍ فَوَجَدْنَاهُ مُسْتَلْقِيًا رَافِعًا رِجْلَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى، فَسَلَّمْنَا وَجَلَسْنَا، فَرَفَعَ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ يَدَهُ إِلَى رِجْلِ أَبِي سَعِيدٍ فَقَرَصَهَا قَرْصَةً شَدِيدَةً، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: سُبْحَانَ اللهِ يَا ابْنَ آدَمَ لَقَدْ أَوْجَعَنِي، فَقَالَ لَهُ: ذَلِكَ أَرَدْتُ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا قَضَى خَلْقَهُ اسْتَلْقَى فَوَضَعَ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى، وَقَالَ: لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِي أَنْ يَفْعَلَ هَذَا "، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: لَا جَرَمَ، وَاللهِ لَا أَفْعَلُهُ أَبَدًاعبید بن حنین کہتے ہیں کہ میں بیٹھا تھا کہ سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور کہا: اے ابن حنین! چلو ہمارے ساتھ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس چلتے ہیں، مجھے خبر ملی ہے کہ وہ بیمار ہیں۔ چنانچہ ہم ابوسعید رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہیں چت لیٹے پایا، انہوں نے اپنی دائیں ٹانگ بائیں ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی۔ ہم نے سلام کیا اور بیٹھ گئے، تو سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ اٹھا کر ابوسعید رضی اللہ عنہ کی ٹانگ پر زور سے چٹکی کاٹی۔ ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا: سبحان اللہ! اے ابن آدم، تم نے مجھے تکلیف دی۔ انہوں نے کہا: میرا یہی ارادہ تھا۔ پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”بےشک اللہ عزوجل نے جب اپنی مخلوق کی تخلیق مکمل کی تو چت لیٹے اور اپنی ایک ٹانگ دوسری پر رکھی، اور فرمایا: میری کسی مخلوق کو یہ نہیں کرنا چاہیے۔“ تو ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا: بےشک، اللہ کی قسم، میں یہ کبھی نہیں کروں گا۔