المعجم الكبير للطبراني
باب القاف— حرف قاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس بن الحارث الأسدي، ويقال: الحارث بن قيس باب: سیدنا قیس بن حارث اسدی رضی اللہ عنہ، انہیں حارث بن قیس بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 16014
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا جَرِيرُ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا هُشَيْمٌ قَالَا: ثَنَا الْكَلْبِيُّ، عَنْ حُمَيْضَةَ بْنِ الشَّمَرْدَلِ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسِ بْنِ عَمِيرَةَ، قَالَ: أَسْلَمْتُ وَعِنْدِي ثَمَانِ نِسْوَةٍ وَأَسْلَمْنَ مَعِي وَهَاجَرْنَ مَعِي، فَقَالَ: «اخْتَرْ أَرْبَعًا مِنْهُنَّ» فَجَعَلْتُ أَقُولُ لِلَّتِي أُرِيدُ إِمْسَاكَهَا: أَقْبِلِي، ولِلَّتِي لَا أُرِيدُ إِمْسَاكَهَا: أَدْبِرِيترجمہ
سیدنا حارث بن قیس بن عمیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اسلام لایا اور میرے پاس آٹھ بیویاں تھیں، وہ سب میرے ساتھ اسلام لائیں اور میرے ساتھ ہجرت کیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے چار کو منتخب کر لو۔“ چنانچہ میں جسے رکھنا چاہتا اس سے کہتا: آگے آ جاؤ، اور جسے نہ رکھنا چاہتا اس سے کہتا: پیچھے ہٹ جاؤ۔