المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الفلتان بن عاصم باب: سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَالِهِ الفَلْتَانِ بْنِ عَاصِمٍ، قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَنْ أَتَاهُ مِنَ الْأَعْرَابِ فَجَلَسْنَا نَنْتَظِرُهُ فَخَرَجَ فِي وَجْهِهِ الْغَضَبُ فَجَلَسَ طَوِيلًا لَا يَتَكَلَّمُ، فَقَالَ: «إِنِّي خَرَجْتُ إِلَيْكُمْ وَقَدْ تَبَيَّنَتْ لِي لَيْلَةُ الْقَدْرِ، ومَسِيحُ الضَّلَالَةِ، فَخَرَجْتُ لِأُبَيِّنَهَا لَكُمْ وَأُبَشِّرَكُمْ بِهَا، فَلَقِيتُ بِسُدَّةِ الْمَسْجِدِ رَجُلَيْنِ يَتَلاحَيَانِ مَعَهُمَا الشَّيْطَانُ، فَحَجَزْتُ بَيْنَهُمَا، فَنَسِيتُهَا وَاخْتُلِسَتْ مِنِّي وَسَأَشْذُوا لَكُمْ مِنْهَا شَذْوًا»سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ اپنے ماموں سے بیان کرتے ہیں: ہم اعراب میں سے جو نبی کریم ﷺ کے پاس آئے تھے ان کے ساتھ آپ کے پاس آئے، ہم بیٹھ کر آپ کا انتظار کرنے لگے، تو آپ اس حال میں تشریف لائے کہ آپ کے چہرے پر ناراضگی کے آثار تھے، آپ کافی دیر بیٹھے رہے، کچھ نہیں بولے، پھر فرمایا: ”میں تمہاری طرف اس حال میں نکلا تھا کہ مجھ پر شبِ قدر اور مسیح ضلالت (گمراہ کن مسیح، دجال) کی حقیقت واضح ہو چکی تھی، تو میں نکلا کہ اسے تمہارے لیے واضح کروں اور تمہیں اس کی خوشخبری دوں، پھر مسجد کے دروازے پر میں نے دو آدمیوں کو جھگڑتے ہوئے پایا جن کے ساتھ شیطان بھی تھا، تو میں نے ان دونوں کے درمیان مداخلت کی، جس سے وہ بات مجھے بھلا دی گئی اور مجھ سے چھین لی گئی، اور میں تمہیں اس میں سے تھوڑا سا اشارہ ضرور دوں گا۔“