المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
فرات بن حيان العجلي باب: سیدنا فرات بن حیان عجلی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 15922
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو هَمَّامٍ الدَّلَّالُ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، عَنْ فُرَاتِ بْنِ حَيَّانَ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ بِقَتْلِهِ وَكَانَ عَيْنًا لِأَبِي سُفْيَانَ وَحَلِيفًا فَمَرَّ عَلَى حَلْقَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: إِنِّي مُسْلِمٌ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُم: يَا رَسُولَ اللهِ يَقُولُ: إِنِّي مُسْلِمٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنْكُمْ رِجَالًا يُظْهِرُ إِلَيَّ إِيمَانَهُمْ، مِنْهُمُ الْفُرَاتُ بْنُ حَيَّانَ»ترجمہ
سیدنا فرات بن حیان رضی اللہ عنہ ابوسفیان کے جاسوس اور حلیف تھے، پھر وہ انصار کے ایک حلقے کے پاس سے گزرے اور کہا: میں مسلمان ہوں۔ ان میں سے ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جن کا ایمان مجھ پر ظاہر ہو چکا ہے، انہی میں فرات بن حیان بھی ہیں۔“