حدیث نمبر: 15869
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا حَسَّانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ حَنَشِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْإِسْلَامُ بَيْتٌ وَاسِعٌ فَمَنْ دَخَلَهُ وَسِعَهُ، وَالْهِجْرَةُ بَيْتٌ وَاسِعٌ فَمَنْ دَخَلَهُ وَسِعَهُ، وَمَنْ دُعِيَ إِلَى الْإِسْلَامِ فَأَسْلَمَ، وَدُعِيَ إِلَى الْهِجْرَةِ فَهَاجَرَ، فَلَمْ يَدَعْ لِلْخَيْرِ مَطْلَبًا، وَلَا لِلشَّرِّ مَهْرَبًا»
ترجمہ

سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسلام ایک وسیع گھر ہے، جو اس میں داخل ہو وہ اسے سمو لیتا ہے، اور ہجرت بھی ایک وسیع گھر ہے، جو اس میں داخل ہو وہ اسے سمو لیتا ہے، اور جسے اسلام کی دعوت دی گئی اور وہ مسلمان ہوا، اور اسے ہجرت کی دعوت دی گئی اور اس نے ہجرت کی، تو اس نے بھلائی کی کوئی جستجو باقی نہیں چھوڑی اور نہ برائی سے بچنے کا کوئی راستہ چھوڑا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الفاء / حدیث: 15869
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 303، حدیث 778