المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو هريرة، عن الفضل بن عباس باب: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ المَثْنَى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: «مَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا فَلَا صَوْمَ لَهُ» ، فَأَنْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَأَبُوهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَتَّى دَخَلَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَعَائِشَةَ وَكِلْتَاهُمَا قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ حُلُمٍ، ثُمَّ يَصُومُ» فَأَنْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَأَبُوهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ إِلَى مَرْوَانَ فَحَدَّثَاهُ فَقَالَ: عَزَمْتُ عَلَيْكُمَا لَمَّا انْطَلَقْتُمَا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَحَدَّثْتُمَاهُ، فَأَنْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ حَتَّى أَتَيَاهُ أَبَا هُرَيْرَةَ فَأَخْبَرَاهُ فَقَالَ: هُمَا قَالَتَا لَكُمَا؟ قَالَا: نَعَمْ، قَالَ: هُمَا أَعْلَمُ إِنَّمَا حَدَّثَنِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍعبدالملک بن ابی بکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”جو جنبی حالت میں صبح کرے اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“ چنانچہ ابوبکر اور ان کے والد عبدالرحمن سیدہ ام سلمہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے، اور دونوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ بغیر احتلام کے جنبی حالت میں صبح کرتے، پھر روزہ رکھتے۔“ چنانچہ ابوبکر اور ان کے والد عبدالرحمن مروان کے پاس گئے اور انہیں یہ بتایا، تو انہوں نے کہا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ ابوہریرہ کے پاس جاؤ اور انہیں بتاؤ۔ چنانچہ ابوبکر اور عبدالرحمن ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں بتایا، تو انہوں نے کہا: کیا انہوں دونوں نے تمہیں یہی بتایا؟ ان دونوں نے کہا: ہاں۔ انہوں نے کہا: ”وہ زیادہ جاننے والی ہیں، مجھے تو یہ حدیث فضل بن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی۔“