المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو العالية، عن ابن عباس، عن الفضل باب: ابوالعالیہ کی، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَخِيهِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ: «هَاتَ الْتَقِطْ لِي» فَالْتَقَطْتُ لَهُ سَبْعَ حَصَيَاتٍ حَصَى الْحَذْفِ، فَلَمَّا وَضَعَهُنَّ فِي كَفَّهِ قَالَ: «بِأَمْثَالِ هَؤُلَاءِ، بِأَمْثَالِ هَؤُلَاءِ، إِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ، إِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ» وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ عَنْ عَوْفٍ مِنْهُمْ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، «فَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَخِيهِ إِلَّا جَعْفَرَ بْنَ سُلَيْمَانَ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ جَعْفَرٍ، إِلَّا عَبْدُ الرَّزَّاقِ»سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عقبہ کی صبح مجھ سے فرمایا: ”جاؤ، میرے لیے کنکریاں چن لاؤ۔“ میں نے آپ کے لیے سات چھوٹی کنکریاں چنیں، جب میں نے انہیں آپ کی ہتھیلی میں رکھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسی ہی کنکریوں سے (رمی کرو)، ایسی ہی کنکریوں سے۔ دین میں غلو (حد سے تجاوز) سے بچو، غلو سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ دین میں غلو کی وجہ سے ہی ہلاک ہوئے۔“
یہ حدیث عوف سے کئی راویوں نے بیان کی ہے، جن میں سفیان ثوری بھی شامل ہیں، مگر ”ابن عباس عن أخيه“ کے الفاظ کے ساتھ صرف جعفر بن سلیمان نے روایت کی ہے، اور جعفر سے صرف عبدالرزاق نے یہ روایت کی ہے۔