المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد العزيز أبو سكين، عن ابن عباس، عن الفضل باب: عبدالعزیز ابوسکین کی، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15832
حَدَّثَنَا الْمِقْدَادُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ، ثنا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، قَالَا: ثنا سِكِّينُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ الْفَتَى يُلَاحِظُ النِّسَاءَ وَيَنْظُرُ إِلَيْهِنَّ، وَيَجْعَلُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْرِفُ وَجْهَهُ بِيَدِهِ مِنْ خَلْفِهِ، وَجَعَلَ الْفَتَى يُلَاحِظُ النِّسَاءَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيِ ابْنَ أَخٍ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ مَنْ مَلَكَ فِيهِ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ وَلِسَانَهُ غُفِرَ لَهُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پیچھے سوار تھے، تو وہ نوجوان عورتوں کو کن انکھیوں سے دیکھنے لگا اور ان کی طرف نظر کرنے لگا، اور رسول اللہ ﷺ اپنے ہاتھ سے پیچھے سے اس کا چہرہ پھیرتے رہے، اور وہ نوجوان عورتوں کو دیکھتا رہا، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”بھتیجے! یہ ایسا دن ہے کہ جس نے اس میں اپنے کان، آنکھ اور زبان کو قابو میں رکھا اسے بخش دیا جائے گا۔“