المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن أبي رباح، عن ابن عباس، عن الفضل باب: عطاء بن ابی رباح کی، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " أَفَاضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَاتٍ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ رَدِيفُهُ، فَجَالَتْ بِهِ النَّاقَةُ وَهُوَ وَاقِفٌ، فَضَرَبَهَا قَبْلَ أَنْ يُفِيضَ، وَهُوَ رَافِعٌ يَدَيْهِ لَا يُجَاوِزُ رَأْسَهُ، فَلَمَّا أَفَاضَ سَارَ عَلَى هِينَتِهِ حَتَّى أَتَى جَمْعًا، ثُمَّ أَفَاضَ مِنْ جَمْعٍ، ثُمَّ لَبَّى مِنْ جَمْعٍ، وَالْفَضْلُ رِدْفُهُ قَالَ الْفَضْلُ: «فَلَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ»سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عرفات سے روانہ ہوئے، اور سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما آپ کے پیچھے سوار تھے۔ آپ ٹھہرے ہوئے تھے کہ اونٹنی آپ کو لے کر ادھر ادھر گھومنے لگی، تو آپ نے روانہ ہونے سے پہلے اسے مارا، جبکہ آپ اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے جو سر سے اوپر نہیں جاتے تھے، پھر جب آپ روانہ ہوئے تو آہستگی سے چلتے رہے یہاں تک کہ مزدلفہ پہنچے، پھر مزدلفہ سے روانہ ہوئے، پھر مزدلفہ ہی سے تلبیہ کہی، جبکہ سیدنا فضل رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے سوار تھے۔ فضل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ برابر تلبیہ کہتے رہے یہاں تک کہ جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں۔