المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس، عن الفضل باب: مجاہد کی، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15768
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى الزُّهْرِيُّ، أَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَخْبَرَنِي الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، أَخِي قَالَ: " وَاللهِ لَأَرْدَفَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ جَمْعٍ، قَالَ: وَدَفَعَ مَعَنَا رَجُلٌ مِنَ الْأَعْرَابِ وَهُوَ مَعَهُ ابْنَةٌ لَهُ صَبِيحَةٌ، وَهُوَ يُسَايِرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَالَ وَجْهِي عَنْهَا، فَلَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ "ترجمہ
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ، ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بھائی، بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ نے مجھے مزدلفہ کی صبح اپنے پیچھے سوار کیا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اعراب میں سے ایک آدمی روانہ ہوا جس کے ساتھ اس کی ایک خوبصورت بیٹی تھی، وہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا، تو آپ ﷺ نے میرا چہرہ اس سے پھیر دیا، اور آپ برابر تلبیہ کہتے رہے یہاں تک کہ جمرہ کو کنکریاں ماریں۔