المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أم حبيبة بنت العرباض، عن أبيها باب: ام حبیبہ بنت عرباض کی اپنے والد سیدنا عرباض رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 15739
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنَا أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ، عَنْ أَبِيهَا «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى يَوْمَ خَيْبَرٍ عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبْعِ، وَعَنْ كُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ، وَنَهَى عَنِ الْمُجَثَّمَةِ، وَأَنْ تُوطَأَ الْحَبَالَى حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنَّ»ترجمہ
سیدہ ام حبیبہ بنت عرباض رضی اللہ عنہا اپنے والد سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے خیبر کے دن ہر کچلی والے درندے اور ہر پنجے والے پرندے سے منع فرمایا، اور مجثمہ (باندھ کر نشانہ بنائے جانے والے جانور) سے منع فرمایا، اور اس بات سے منع فرمایا کہ حاملہ لونڈیوں سے (وضع حمل سے پہلے) مباشرت کی جائے یہاں تک کہ وہ اپنا حمل وضع کر لیں۔