المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سويد بن جبلة، عن العرباض بن سارية باب: سوید بن جبلہ کی سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15726
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ، قَالَا: ثنا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَوْفٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ جَبَلَةَ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا سَأَلْتُمُ اللهَ فَسَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ، فَإِنَّهُ سِرُّ الْجَنَّةِ، يَقُولُ الرَّجُلُ مِنْكُمْ لِرَاعِيهِ عَلَيْكَ بِسِرِّ الْوَادِي، فَإِنَّهُ أَمْرَعُهُ وَأَعْشَبُهُ»ترجمہ
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم اللہ سے مانگو تو فردوس مانگو، کیونکہ وہ جنت کا بہترین اور مرکزی حصہ ہے، جیسے تم میں سے کوئی اپنے چرواہے سے کہتا ہے: وادی کے بہترین حصے میں لے جاؤ، کیونکہ وہ سب سے زیادہ سرسبز و شاداب ہے۔“