المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سويد بن جبلة، عن العرباض بن سارية باب: سوید بن جبلہ کی سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15725
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، ثنا يُونُسُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ لُقْمَانِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ جَبَلَةَ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ، رَفَعَهُ قَالَ: " قَالَ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ: إِذَا قَبَضْتُ مِنْ عَبْدِي كَرِيمَتَيْهِ وَهُوَ بِهِمَا ضَنِينٌ لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّة "ترجمہ
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ مرفوعاً روایت کرتے ہیں: اللہ عزوجل نے فرمایا: ”جب میں اپنے بندے سے اس کی دونوں عزیز چیزیں (آنکھیں) چھین لوں اور وہ ان کے کھونے پر رنجیدہ ہو، تو میں اس کے لیے جنت کے سوا کسی ثواب پر راضی نہیں ہوتا۔“