المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن أبي بلال الخزاعي، عن العرباض بن سارية باب: عبدالرحمن بن ابی بلال خزاعی کی سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15715
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا بَقِيَّةُ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بِلَالٍ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: وَعَظَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَوْعِظَةً وَجَلَّتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ، وَذَرَفَتْ مِنْهَا الْأَعْيُنُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَأَنَّهَا مَوْعِظَةُ مُوَدِّعٍ فَاعْهَدْ إِلَيْنَا، فَقَالَ: «عَلَيْكُمْ بِتَقْوَى اللهِ، وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا، فَمَنْ يَعِشْ مِنْكُمْ بَعْدِي فَسَيَرَى اخْتِلَافًا كَثِيرًا، فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي، وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ، عَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ، وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ، وَكُلُّ مُحْدَثَةٍ ضَلَالَةٌ»ترجمہ
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک ایسا وعظ فرمایا جس سے دل خوفزدہ ہو گئے اور آنکھیں بہہ پڑیں، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! گویا یہ الوداع کرنے والے کا وعظ ہے، سو ہم سے عہد لیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ سے ڈرنے، اور سننے اور اطاعت کرنے کو لازم پکڑو، اگرچہ وہ حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو، تم میں سے جو میرے بعد زندہ رہے گا وہ بہت اختلاف دیکھے گا، سو میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت کو لازم پکڑنا، اسے دانتوں سے مضبوطی سے پکڑ لینا، اور نئی نکالی ہوئی باتوں سے بچنا، ہر نئی بات گمراہی ہے۔“