حدیث نمبر: 15650
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَطَاءٍ مَوْلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ اسْتُعْمِلَ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ، فَقَالُوا لَهُ: أَيْنَ الْمَالُ؟ فَقَالَ: «أَلِلْمَالِ أَرْسَلْتُمُونِي؟ أَخَذْنَاهُ كَمَا كُنَّا نَأْخُذُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَوَضَعْنَاهُ كَمَا كُنَّا نَضَعُهُ»
ترجمہ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام عطاء اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو صدقہ (زکاۃ کی وصولی) پر عامل مقرر کیا گیا، وہ گئے پھر واپس آئے، تو لوگوں نے ان سے کہا: مال کہاں ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم نے مجھے مال کے لیے بھیجا تھا؟ ہم نے اسے اسی طرح لیا جیسے ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں لیا کرتے تھے، اور اسے اسی طرح خرچ کیا جیسے ہم خرچ کیا کرتے تھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 15650
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 225، حدیث 559