المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الدهماء، عن عمران بن حصين باب: ابوالدہماء کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15643
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، كِلَاهُمَا عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي الدَّهْمَاءِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَمِعَ بِالدَّجَّالِ، فَلْيَنْأَى مِنْهُ - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا - فَإِنَّ الرَّجُلَ يَأْتِيَهِ فَيَحْسَبُ أَنَّهُ مُؤْمِنٌ فَيَرَى مَعَهُ مِنَ الشُّبُهَاتِ فَيَتْبَعُهُ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو دجال کا سنے، وہ اس سے دور رہے“ - دو یا تین بار فرمایا - ”کیونکہ آدمی اس کے پاس آتا ہے اس گمان میں کہ وہ مومن ہے، پھر جو شبہات وہ اس کے ساتھ دیکھتا ہے ان کی وجہ سے اس کی پیروی کرنے لگتا ہے۔“