المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زرارة بن أوفى، عن عمران بن الحصين باب: زرارہ بن اوفی کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15623
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا عَضَّ آخَرَ عَلَى ذِرَاعِهِ، فَاجْتَذَبَهَا فَانْتَزَعَ ثَنِيَّتَهُ، فَرَفَعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهْدَرَهَا وَقَالَ: «أَرَدْتَ أَنْ تَعَضَّ لَحْمَ أَخِيكَ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے کے بازو کو کاٹا، تو اس نے اسے کھینچ لیا اور اس کا اگلا دانت نکال دیا، یہ معاملہ نبی کریم ﷺ کے پاس لے جایا گیا، تو آپ ﷺ نے اسے باطل قرار دیا اور فرمایا: ”کیا تم چاہتے تھے کہ اپنے بھائی کا گوشت اسی طرح کاٹو جیسے نر اونٹ کاٹتا ہے؟“