المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو نضرة المنذر بن مالك العبدي، عن عمران بن حصين باب: ابونضرہ منذر بن مالک عبدی کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: مَرَّ عِمْرَانُ بْنُ الْحُصَيْنِ فِي مَجْلِسِنَا فَقَامَ إِلَيْهِ فَتًى مِنَ الْقَوْمِ، فَسَأَلَهُ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَزْوِ وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَجَاءَ فَوَقَفَ عَلَيْنَا فَقَالَ: إِنَّ هَذَا سَأَلَنِي عَنْ أَمَرٍ فَأَرَدْتُ أَنْ تَسْمَعُوهُ، «غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَشَهِدْتُ مَعَهُ الْفَتْحَ، قَامَ بِمَكَّةَ ثَمَانِ عَشْرَةَ لَيْلَةً لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ» وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَغَزَوْتُ فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ سَبْعَ سِنِينَ مِنْ إِمَارَتِهِ لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّى بِمِنًى أَرْبَعًا "… اس نے ان سے رسول اللہ ﷺ کی غزوہ، حج اور عمرہ کی نماز کے بارے میں پوچھا، تو وہ آئے اور ہمارے پاس کھڑے ہو کر فرمانے لگے: اس نے مجھ سے ایک بات پوچھی ہے، میں چاہتا ہوں کہ تم بھی سنو: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ کیا تو آپ ﷺ مدینہ واپس آنے تک صرف دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے، اور میں فتح مکہ میں آپ ﷺ کے ساتھ حاضر تھا، آپ ﷺ مکہ میں اٹھارہ راتیں ٹھہرے اور صرف دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے۔“ اور میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا اور غزوہ بھی کیا، تو وہ مدینہ واپس آنے تک صرف دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے، اور میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کی خلافت کے سات سال حج کیا، وہ صرف دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے، پھر منیٰ میں چار رکعتیں پڑھیں۔