المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحكم بن الأعرج عن عمران بن الحصين باب: حکم بن اعرج کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15585
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ قَالَا: ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنا حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ الَّذِينَ، لَا يَكْتَوُونَ وَلَا يَسْتَرْقُونَ وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ» ، فَمَا زَالَ بِنَا الْبَلَاءُ حَتَّى اكْتَوَيْنَا فَمَا أَفْلَحْنَا وَلَا أَنْجَحْنَاترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے، جو نہ داغ لگواتے ہیں، نہ جھاڑ پھونک کراتے ہیں، نہ بدشگونی لیتے ہیں، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔“ پھر ہم پر ابتلا آتا رہا یہاں تک کہ ہم نے داغ لگوا لیا، تو ہم کامیاب نہ ہوئے اور نہ فلاح پائی۔