المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نافع بن جبير بن مطعم، عن أبيه باب: نافع بن جبیر بن مطعم کی اپنے والد سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1555
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ عَنَزَةَ، عَنِ ابْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فِي صَلَاةٍ، فَقَالَ: «اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، مِنْ نَفْخِهِ، وَنَفْثِهِ، وَهَمْزِهِ» قَالَ عَمْرُو: نَفْخُهُ: الْكِبْرُ، وَهَمْزُهُ: الْمُوتَةُ، وَنَفْثُهُ: الشِّعْرُترجمہ
سیدنا نافع بن جبیر رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو نماز میں داخل ہوتے دیکھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اکبر کبیرا“ تین بار، ”والحمد للہ کثیرا“ تین بار، ”اے اللہ! میں شیطان مردود سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اس کے پھونکنے، اس کے تھوکنے اور اس کے دھکیلنے سے“
عمرو کہتے ہیں: اس کا پھونکنا تکبر ہے، اور اس کا دھکیلنا مرگی ہے، اور اس کا تھوکنا شعر ہے۔