المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو قلابة عن عمه أبي المهلب عن عمران أيوب عن أبي قلابة باب: ابوقلابہ کی، اپنے چچا ابوالمہلب کے واسطے سے، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے روایات؛ ایوب کی ابوقلابہ سے روایات
حدیث نمبر: 15549
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَتَرَكَ سِتَّةَ أَعْبُدٍ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ فَأَعْتَقَهُمْ جَمِيعًا عِنْدَ مَوْتِهِ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَجَزَّأَهُمْ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ، ثُمَّ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ الثُّلُثَ، وَأَرَقَّ الثُّلُثَيْنِ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک انصاری آدمی فوت ہوا اور اس نے چھ غلام چھوڑے جن کے سوا اس کے پاس کوئی مال نہ تھا، اس نے اپنی موت کے وقت ان سب کو آزاد کر دیا۔ یہ معاملہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا، ”تو آپ ﷺ نے انہیں تین حصوں میں تقسیم کیا، پھر ان کے درمیان قرعہ ڈالا، تہائی کو آزاد کر دیا اور دو تہائی کو غلامی میں رہنے دیا۔“