حدیث نمبر: 1552
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، وَابْنُ عَائِشَةَ ح وثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالُوا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ، فَقَالَ: «مَنْ يَكْلَأُنَا اللَّيْلَةَ، لَا نَرْقُدُ عَنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ؟» فَقَالَ: بِلَالٌ: أَنَا، فَاسْتَقْبَلَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ، فَضَرَبَ عَلَى آذَانِهِمْ، حَتَّى أَيْقَظَهُمْ حَرُّ الشَّمْسِ، ثُمَّ قَامُوا، فَقَادُوا رِكَابَهُمْ، ثُمَّ تَوَضَّئُوا، وَأَذَّنَ بِلَالٌ، ثُمَّ صَلَّوْا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، ثُمَّ صَلَّوُا الْفَجْرَ
ترجمہ

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”آج رات ہماری نگرانی کون کرے گا کہ ہم فجر کی نماز سے سو نہ جائیں؟“ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: میں۔ چنانچہ وہ سورج نکلنے کی سمت رخ کر کے بیٹھ گئے، تو ان کے کانوں پر (نیند کی) ضرب پڑی، یہاں تک کہ سورج کی گرمی نے انہیں جگا دیا، پھر وہ سب کھڑے ہوئے، اپنی سواریاں لے کر چلے، پھر وضو کیا، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی، پھر انہوں نے فجر کی دو رکعتیں پڑھیں، پھر فجر کی نماز پڑھی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1552
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 133، حدیث 1565