المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
منصور بن زاذان عن الحسن عن عمران بن حصين باب: منصور بن زاذان کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15505
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّهُ رَأَى فِي يَدِ رَجُلٍ حَلْقَةً مِنْ صُفَرٍ، فَقَالَ: «مَا هَذِهِ؟» قَالَ: «مِنَ الْوَاهِنَةِ» قَالَ: «أَمَا إِنَّهَا لَا تَزِيدُكَ إِلَّا وَهْنًا، وَإِنَّكَ لَوْ مُتَّ وَأَنْتَ تَرَى أَنَّهَا تَنْفَعُكَ لَمِتَّ عَلَى غَيْرِ الْفِطْرَةِ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کے ہاتھ میں پیتل کا چھلا دیکھا، تو فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ اس نے کہا: واہنہ کے لیے ہے۔ فرمایا: ”خبردار! یہ تمہیں کمزوری کے سوا کچھ نہیں بڑھائے گی، اور اگر تم اسی حال میں مر گئے کہ تمہارا خیال ہے کہ یہ تمہیں نفع دیتی ہے، تو تم فطرت کے خلاف حالت میں مرو گے۔“