المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
منصور بن زاذان عن الحسن عن عمران بن حصين باب: منصور بن زاذان کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15502
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُعَذِّبُ الْمَيِّتَ بِنِيَاحِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ» فَقَالَ: رَجُلٌ يَمُوتُ بِخُرَاسَانَ وَيُصَاحُ عَلَيْهِ هَهُنَا يُعَذَّبُ؟ فَقَالَ عِمْرَانُ: صَدَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَذَّبْتَترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل میت کو اس کے گھر والوں کے نوحے کے سبب عذاب دیتا ہے۔“ تو ایک آدمی نے کہا: ایک آدمی خراسان میں مرتا ہے اور یہاں اس پر واویلا کیا جاتا ہے، کیا اسے عذاب ہوگا؟ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے سچ فرمایا اور تم نے جھوٹ کہا۔