المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يونس بن عبيد عن الحسن عن عمران بن حصين باب: یونس بن عبید کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15425
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ لَهُ سِتَّةَ أَعْبُدٍ فَأَعْتَقَهُمْ عِنْدَ مَوْتِهِ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَكَرِهَهُ وَجَزَّأَهُمْ ثَلَاثَةُ أَجْزَاءٍ، فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ، وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی کے چھ غلام تھے، اس نے اپنی موت کے وقت انہیں آزاد کر دیا، اور اس کے پاس ان کے سوا کوئی مال نہ تھا۔ یہ معاملہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا، ”تو آپ ﷺ نے اسے ناپسند فرمایا، اور انہیں تین حصوں میں تقسیم کر کے ان کے درمیان قرعہ ڈالا، تو دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلامی میں رہنے دیا۔“