حدیث نمبر: 1534
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ح وثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ح وثنا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، قَالُوا: ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ، يُحَدِّثُ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: جَاءَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ جَهِدَتِ الْأَنْفُسُ، وَضَاعَ الْعِيَالُ، وَهَلَكَتِ الْأَمْوَالُ، وَنَهَكَتِ الْأَنْعَامُ، فَاسْتَسْقِ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَنَا، فَإِنَّا نَسْتَشْفِعُ بِكَ عَلَى اللهِ، وَنَسْتَشْفِعُ بِاللهِ عَلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَيْحَكَ تَدْرِي مَا تَقُولُ؟» فَسَبَّحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا زَالَ يُسَبِّحُ، حَتَّى عَرَفَ ذَلِكَ فِي وُجُوهِ أَصْحَابِهِ، ثُمَّ قَالَ: «وَيْحَكَ لَا يُسْتَشْفَعُ بِاللهِ عَلَى أَحَدٍ، مِنْ خَلْقِهِ، شَأْنُ اللهِ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ، وَيْحَكَ تَدْرِي مَا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ؟ إِنَّ عَرْشَهُ عَلَى سَمَاوَاتِهِ، وَأَرْضِهِ هَكَذَا» ، وَقَالَ بِإِصْبَعَيْهِ «مِثْلَ الْقُبَّةِ، وَإِنَّهُ لَيَئِطُّ بِهِ أَطِيطَ الرَّحْلِ بِالرَّاكِبِ»
ترجمہ

… بچے ضائع ہو گئے، مویشی ہلاک ہو گئے، جانور کمزور ہو گئے، آپ ہمارے لیے اللہ عزوجل سے بارش کی دعا کریں، ہم آپ کو اللہ کے حضور سفارشی بناتے ہیں، اور اللہ کو آپ پر سفارشی بناتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تجھ پر افسوس! تجھے معلوم ہے تو کیا کہہ رہا ہے؟“ پھر رسول اللہ ﷺ سبحان اللہ کہنے لگے، آپ ﷺ برابر سبحان اللہ کہتے رہے یہاں تک کہ یہ بات آپ ﷺ کے صحابہ کے چہروں پر ظاہر ہو گئی، پھر فرمایا: ”تجھ پر افسوس! اللہ کو اس کی مخلوق میں سے کسی پر سفارشی نہیں بنایا جاتا، اللہ کی شان اس سے کہیں بڑی ہے، تجھ پر افسوس! کیا تجھے معلوم ہے اللہ عزوجل کیا ہے؟ بیشک اس کا عرش اس کے آسمانوں اور زمینوں پر اس طرح ہے“، اور آپ ﷺ نے اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ کیا، ”جیسے گنبد، اور وہ اس کے نیچے اس طرح چرچراتا ہے جیسے پالان سوار کے نیچے چرچراتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1534
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 128، حدیث 1547