المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مطرف بن عبد الله بن الشخير، عن عمران بن حصين أبو العلاء يزيد بن عبد الله بن الشخير، عن أخيه مطرف باب: مطرف بن عبداللہ بن شخیر کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات؛ ابوالعلاء یزید بن عبداللہ بن شخیر کی اپنے بھائی مطرف سے روایات
حدیث نمبر: 15318
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ فُلَانًا يَصُومُ الدَّهْرَ قَالَ: «لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ»ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: عرض کیا گیا: یا رسول اللہ، فلاں شخص ہمیشہ روزہ رکھتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہ اس نے روزہ رکھا نہ افطار کیا۔“