المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مطرف بن عبد الله بن الشخير، عن عمران بن حصين أبو العلاء يزيد بن عبد الله بن الشخير، عن أخيه مطرف باب: مطرف بن عبداللہ بن شخیر کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات؛ ابوالعلاء یزید بن عبداللہ بن شخیر کی اپنے بھائی مطرف سے روایات
حدیث نمبر: 15316
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَمِّي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا الْمُعْتَمِرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ: «أَصُمْتَ سُرَرَ هَذَا الشَّهْرِ؟» قَالَ: لَا، قَالَ: «فَإِذَا أَفْطَرْتَ فَصُمْ مَكَانَهُ يَوْمَيْنِ» فَسَأَلْتُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِهِ عَمَّنْ يُحَدِّثُ هَذَا أَبُو الْعَلَاءِ؟ فَقَالَ: عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا: ”کیا تم نے اس مہینے کے آخری دنوں میں روزہ رکھا؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم روزہ چھوڑو تو اس کی جگہ دو دن روزہ رکھو۔“ میں نے ابوالعلاء کے گھر والوں میں سے ایک آدمی سے پوچھا کہ ابوالعلاء یہ کس سے بیان کرتے ہیں؟ اس نے بتایا: عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے، نبی کریم ﷺ سے۔