حدیث نمبر: 1526
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَبُو عُبَادَةَ الزُّرَقِيُّ، ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِالْجُحْفَةِ فَخَرَجَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: «أَلَيْسَ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ، وَأَنَّ الْقُرْآنَ جَاءَ مِنْ عِنْدِ اللهِ؟» ، قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: «فَأَبْشِرُوا فَإِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ طَرَفُهُ بِيَدِ اللهِ، وَطَرَفُهُ بِأَيْدِيكُمْ، فَتَمَسَّكُوا بِهِ، وَلَا تُهْلَكُوا بَعْدَهُ أَبَدًا»
ترجمہ

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم جحفہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے تو آپ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تم گواہی نہیں دیتے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں، اور یہ کہ قرآن اللہ کی طرف سے آیا ہے؟“ ہم نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو خوش ہو جاؤ، کیونکہ اس قرآن کا ایک سرا اللہ کے ہاتھ میں ہے اور ایک سرا تمہارے ہاتھوں میں ہے، اسے مضبوطی سے پکڑو، اس کے بعد کبھی ہلاک نہیں ہو گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1526
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 126، حدیث 1539