المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الأزرق بن قيس، عن عوف بن مالك باب: ازرق بن قیس کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15231
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ أَتَى عَلَى كَعْبٍ وَهُوَ يَقُصُّ فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَقُصُّ إِلَّا أَمِيرٌ أَوْ مَأْمُورٌ أَوْ مُتَكَلِّفٌ» فَأَمْسَكَ عَنِ الْقَصَصِ حَتَّى أَمَرَهُ بِهِ مُعَاوِيَةُترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کعب کے پاس آئے جبکہ وہ وعظ کر رہے تھے تو فرمایا: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”صرف امیر، یا اس کا مقرر کردہ، یا تکلف کرنے والا ہی وعظ کرے۔“ تو کعب وعظ کرنے سے رک گئے یہاں تک کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اس کا حکم دیا۔