المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شمر أبو عبلة العقيلي، عن عوف بن مالك باب: شمر ابوعبلہ عقیلی کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15216
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَالْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْمُطَرِّزُ، وَأَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، قَالُوا: ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَكُونُ أَمَامَ الدَّجَّالِ سِنُونَ خَوَادِعٌ، يَكْثُرُ فِيهَا الْمَطَرُ، وَيَقِلُّ فِيهَا النَّبْتُ، وَيُكَذَّبُ فِيهَا الصَّادِقُ، وَيُصَدِّقُ فِيهَا الْكَاذِبُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهَا الْخَائِنُ، وَيُخَوَّنُ فِيهَا الْأَمِينُ، وتَنْطِقُ فِيهَا الرُّوَيْبِضَةُ» قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا الرُّوَيْبِضَةُ؟ قَالَ: «مَنْ لَا يُؤْبَهُ لَهُ»ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دجال سے پہلے دھوکہ دینے والے سال آئیں گے، جن میں بارش زیادہ اور پیداوار کم ہو گی، اور ان میں سچے کو جھٹلایا جائے گا اور جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی، اور خائن کو امانت دار سمجھا جائے گا، اور امانت دار کو خائن کہا جائے گا، اور ان میں 'رویبضہ' بولے گا۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ، رویبضہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص جسے کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔“