المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شمر أبو عبلة العقيلي، عن عوف بن مالك باب: شمر ابوعبلہ عقیلی کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15214
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ سِنِينَ خَوَادِعَ، يُتَّهَمُ فِيهَا الْأَمِينُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهَا الْخَائِنُ، وَيُكَذَّبُ فِيهَا الصَّادِقُ، وَيُصَدِّقُ فِيهَا الْكَاذِبُ، وَيَتَكَلَّمُ فِي أَمْرِ النَّاسِ الرُّوَيْبِضَةُ» قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا الرُّوَيْبِضَةُ؟ قَالَ: «السَّفِيهُ يَنْطِقُ فِي أَمْرِ الْعَامَّةِ»ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت سے پہلے دھوکہ دینے والے سال آئیں گے، جن میں امانت دار کو جھوٹا سمجھا جائے گا، اور خائن کو امانت دار سمجھا جائے گا، اور سچے کو جھٹلایا جائے گا، اور جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی، اور لوگوں کے معاملات میں 'رویبضہ' بولے گا۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ، رویبضہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ بےوقوف شخص جو عوام کے معاملے میں بولتا ہے۔“