المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عياض بن زيد العبدي باب: سیدنا عیاض بن زید عبدی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 15083
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، عَنِ النَّهَّاسِ بْنِ قَهْمٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي شَيْخٍ الْهُنَائِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ يُقَالُ لَهُ: عِيَاضٌ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «عَلَيْكُمْ بِذِكْرِ رَبِّكُمْ، وَصَلُّوا صَلَاتَكُمْ فِي أَوَّلِ وَقْتِكُمْ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُضَاعِفُ لَكُمْ»ترجمہ
ابوشیخ ہنائی کہتے ہیں کہ عبدالقیس قبیلے کے ایک آدمی، جسے عیاض کہا جاتا تھا، نے مجھے بتایا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”اپنے رب کے ذکر کو لازم پکڑو، اور اپنی نماز اول وقت میں پڑھو، کیونکہ اللہ عزوجل تمہارے لیے اس کا اجر کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔“