المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند عياض بن غنم باب: سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 15079
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَسَكِرَ لَمْ يُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، وَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ، وَإِنْ تَابَ قَبِلَ اللهُ مِنْهُ، فَإِنْ شَرِبَ الثَّانِيَةَ فَكَذَلِكَ، فَإِنْ شَرِبَ الثَّالِثَةَ فَكَذَلِكَ، فَإِنْ شَرِبَ الرَّابِعَةَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ» ، قِيلَ: وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: «عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ»ترجمہ
سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے شراب پی اور نشہ کیا، اس کی نماز چالیس راتوں تک قبول نہیں ہوتی، اور اگر وہ اسی حالت میں مر گیا تو جہنم میں داخل ہو گا، اور اگر توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا۔ اگر اس نے دوسری بار پی تو بھی ایسا ہی ہے، اگر تیسری بار پی تو بھی ایسا ہی ہے، اور اگر چوتھی بار پی تو اللہ پر یہ حق ہو جائے گا کہ وہ اسے طینۃ الخبال پلائے۔“ عرض کیا گیا: طینۃ الخبال کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جہنم والوں کا نچوڑ۔“