حدیث نمبر: 1507
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ لِي أَسْمَاءً، أَنَا أَحْمَدُ، وَأَنَا مُحَمَّدٌ، وَأَنَا الْمَاحِي، الَّذِي يَمْحُو بِيَ الْكُفْرَ، وَأَنَا الْحَاشِرُ، الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمِي، وَأَنَا الْعَاقِبُ» قَالَ: قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ: وَمَا الْعَاقِبُ؟ قَالَ: «الَّذِي لَيْسَ بَعْدَهُ نَبِيٌّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ترجمہ

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”میرے کئی نام ہیں، میں احمد ہوں، اور میں محمد ہوں، اور میں ماحی ہوں، جس کے ذریعے اللہ کفر کو مٹاتا ہے، اور میں حاشر ہوں، جس کے قدموں پر لوگ اکٹھے کیے جائیں گے، اور میں عاقب ہوں“، راوی کہتے ہیں: میں نے زہری سے پوچھا: عاقب کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ”وہ جس کے بعد کوئی نبی نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 1507
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 120، حدیث 1520