المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن عطاء، عن عقبة باب: عبداللہ بن عطاء کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15027
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، وَكُنَّا نَتَنَاوَبُ الرَّعِيَّةَ، فَلَمَّا كَانَتْ نَوْبَتِي جِئْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُسَبِّحُ، ثُمَّ يَقُومُ فِي صَلَاتِهِ فَيَعْلَمُ مَا يَقُولُ فِيهَا إِلَّا يُقْبِلُ وَهُوَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ مِنَ الْخَطَايَا لَيْسَ عَلَيْهِ ذَنْبٌ» ، فَمَا مَلَكْتُ نَفْسِي عِنْدَ ذَلِكَ أَنْ قُلْتُ: بَخٍ بَخٍترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، اور ہم باری باری چرواہے کا کام کرتے تھے۔ جب میری باری آئی تو میں آیا اور رسول اللہ ﷺ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، میں نے آپ کو فرماتے سنا: ”جو مسلمان وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر اپنی نماز میں کھڑا ہو اور جانتا ہو کہ اس میں کیا کہہ رہا ہے، تو وہ گناہوں سے ایسا پاک ہو کر لوٹتا ہے جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا، اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔“ اس وقت میں اپنے آپ کو روک نہ سکا اور کہا: کیا خوب، کیا خوب!