المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن المسيب، عن عقبة باب: سعید بن مسیب کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15026
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ، ثَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهَا سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ يُصَلُّونَ بِكُمُ الصَّلَاةَ، فَإِنْ أَتَمُّوا رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنِ انْتَقَصُوا مِنْهَا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے جو تمہیں نماز پڑھائیں گے، اگر وہ اس کے رکوع و سجود مکمل کریں تو اجر تمہیں اور انہیں دونوں کو ملے گا، اور اگر اس میں کوئی کمی کریں تو اجر تمہیں ملے گا اور وبال ان پر ہو گا۔“