❮
❯
حدیث نمبر: 15021
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْجُحْفَةِ وَالْأَبْوَاءِ إِذْ غَشِيَتْنَا رِيحٌ وَظُلْمَةٌ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ بِأَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَأَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ وَيَقُولُ: «يَا عُقْبَةُ، تَعَوَّذْ فَمَا تَعَوَّذَ مُتَعَوِّذٌ بِمِثْلِهَا» قَالَ: ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَؤُمُّنَا بِهِمَا فِي الصَّلَاةِ
ترجمہ

سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جحفہ اور ابواء کے درمیان چل رہا تھا کہ ہمیں ایک آندھی اور تاریکی نے ڈھانپ لیا، تو رسول اللہ ﷺ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس سے پناہ مانگنے لگے اور فرمانے لگے: ”اے عقبہ! پناہ مانگو، کسی پناہ مانگنے والے نے ان جیسی کسی چیز سے پناہ نہیں مانگی۔“ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر میں نے آپ ﷺ کو نماز میں انہی دونوں سورتوں کے ساتھ ہماری امامت کرتے سنا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 15021
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 345، حدیث 950