المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن زيد الأزرق، عن عقبة بن عامر باب: عبداللہ بن زید ازرق کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَزْرَقِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " غَيْرَتَانِ إِحْدَاهُمَا يُحِبُّهَا اللهُ وَالْأُخْرَى يُبْغِضُهَا اللهُ، وَمَخِيلَتَانِ إِحْدَاهُمَا يُحِبُّهَا اللهُ وَالْأُخْرَى يُبْغِضُهَا اللهُ، الْغَيْرَةُ فِي الرَّمْيَةِ يُحِبُّهَا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَالْغَيْرَةُ فِي غَيْرِهِ يُبْغِضُهَا اللهُ، وَالْمَخِيلَةُ: إِذَا تَصَدَّقَ الرَّجُلُ يُحِبُّهَا اللهُ، وَالْمَخِيلَةُ فِي الْكِبْرِ يُبْغِضُهَا اللهُ " وَقَالَ: «ثَلَاثٌ يُسْتَجَابُ دَعْوَتْهُمْ، الْوَالِدُ وَالْمُسَافِرُ وَالْمَظْلُومُ» وَقَالَ: «إِنَّ اللهَ يُدْخِلُ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ الْجَنَّةَ ثَلَاثَةً، صَانِعَهُ وَمُهْدِيَهُ وَالرَّامِيَ بِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ»سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”غیرت دو طرح کی ہے: ایک کو اللہ پسند کرتا ہے اور دوسری کو اللہ ناپسند کرتا ہے۔ اور فخر (اترانا) بھی دو طرح کا ہے: ایک کو اللہ پسند کرتا ہے اور دوسرے کو اللہ ناپسند کرتا ہے۔ تیر اندازی میں غیرت کو اللہ عزوجل پسند کرتا ہے، اور اس کے علاوہ میں غیرت کو اللہ ناپسند کرتا ہے۔ اور فخر: جب آدمی صدقہ کرے (تو اس میں فخر) اللہ کو پسند ہے، اور تکبر میں فخر کو اللہ ناپسند کرتا ہے۔“ اور فرمایا: ”تین آدمیوں کی دعا قبول کی جاتی ہے: والد کی، مسافر کی، اور مظلوم کی۔“ اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایک تیر کے سبب تین آدمیوں کو جنت میں داخل کرتا ہے: اس کے بنانے والے کو، اسے ہدیہ کرنے والے کو، اور اللہ کی راہ میں اسے چلانے والے کو۔“