المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن عائذ، عن عقبة بن عامر باب: عبدالرحمن بن عائذ کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15008
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَحْوَصِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ صَلَّى صَلَاةً يَعْقِلُهَا حَتَّى يَقْضِيَهَا، فَإِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ خَطَايَاهُ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر ایسی نماز پڑھی جس میں وہ ہوش و حواس کے ساتھ رہا یہاں تک کہ اسے مکمل کر لیا، تو وہ اپنے گناہوں سے ایسا نکلتا ہے جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“