المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
القاسم أبو عبد الرحمن، عن عقبة بن عامر باب: قاسم ابوعبدالرحمن کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14997
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، قَالَا: ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: كُنْتُ أَقُودُ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَتَهُ فِي السَّفَرِ فَقَالَ: «يَا عُقْبَةُ، أَلَا أُعَلِّمُكَ خَيْرَ سُورَتَيْنِ قُرِئَتَا؟» قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، فَعَلِّمْنِي قَالَ: فَعَلَّمَنِي قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ فَلَمْ يَرَنِي أُعْجَبْتُ بِهِمَا، فَلَمَّا نَزَلَ صَلَّى بِهِمَا الصُّبْحَ لِلنَّاسِ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ الْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ: «يَا عُقْبَةُ، كَيْفَ رَأَيْتَ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں سفر میں رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی کو ہانک رہا تھا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عقبہ! کیا میں تمہیں دو ایسی سورتیں نہ سکھاؤں جو پڑھی گئی سب سے بہترین سورتوں میں سے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، یا رسول اللہ! مجھے سکھائیے۔ چنانچہ آپ ﷺ نے مجھے سورۃ الناس اور سورۃ الفلق سکھائیں، آپ نے مجھے ان سے متاثر ہوتا نہ دیکھا۔ پھر جب آپ ﷺ اترے تو انہی دونوں سورتوں کے ساتھ لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی، جب نماز سے فارغ ہوئے تو میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اے عقبہ! کیسی لگیں؟“