المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو علي الهمداني ثمامة بن شفي، عن عقبة بن عامر باب: ابوعلی ہمدانی، ثمامہ بن شفی، کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14978
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْحَلَبِيُّ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنَ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيِّ ثُمَامَةَ بْنِ شُفَيٍّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَؤُمُّ عَبْدٌ قَوْمًا إِلَّا تَوَلَّى مَا كَانَ عَلَيْهِمْ فِي صَلَاتِهِمْ، إِنْ أَحْسَنَ فَلَهُ، وَإِنْ أَسَاءَ فَلَهُمْ وَعَلَيْهِ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو بندہ کسی قوم کی امامت کرتا ہے وہ ان کی نماز کی ذمہ داری بھی سنبھالتا ہے، اگر اس نے اچھی طرح ادا کی تو اس کا اجر اسے ملے گا، اور اگر کوتاہی کی تو اس کا وبال ان پر بھی ہو گا اور اس پر بھی۔“